ایف بی آر نے پرائیویٹ کمپنی سے 70 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی

ایف بی آر نے پرائیویٹ کمپنی سے 70 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی

لاہور (کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے ڈی ایچ اے بیسٹ پرائیویٹ کمپنی کا بینک اکاؤنٹ منجمد کر کے 70 لاکھ 38 ہزار روپے کی ریکوری کر لی ۔ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی اور بیسٹ پرائیویٹ لمیٹڈمیں کاروباری شراکت داری ہے ۔کمپنی کے ذمہ سال 2013 کے انکم ٹیکس کی مد میں تین کروڑ 10 لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔ ایف بی آر کی جانب سے ادائیگی کے لئے کمپنی کو کئی بار نوٹسز بھیجے گئے لیکن کمپنی کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا جس پر کمشنر ریجنل ٹیکس ون سید ندیم حسین رضوی نے کارروائی کی ہدایت کی ۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خاور احمد بھٹی کی سربراہمی میں ایف بی آر کی ٹیم نے ڈیفنس ایچ بلاک میں قائم بینک آف پنجاب میں کمپنی کا اکاؤنٹ منجمد کرکے اکاؤنٹ سے 70 لاکھ 38 ہزار روپے کی ریکوری کر لی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...