امریکی قونصل جنرل کا این ٹی ڈی سی میں ریئل ٹائم پاور سسٹم سیمولیٹر کا افتتاح

امریکی قونصل جنرل کا این ٹی ڈی سی میں ریئل ٹائم پاور سسٹم سیمولیٹر کا افتتاح

لاہور (خصوصی رپورٹ)امریکی قونصل جنرل لاہور ذکری ہارکنرائیڈرنے واپڈا ہاؤس میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی )میں یو ایس ایڈ کی مالی امداد اور تعاون سے ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ اور (آرٹی پی ایس ایس ) ریئل ٹائم پاور سسٹم سیمولیٹر کا افتتاح کیا۔ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کو اپ گریڈ کرنے سے این ٹی ڈی سی کی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ کام کا بہترمعیار، اسائنمنٹس کی فوری تکمیل اور اس کے نتیجے میں کارکردگی میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔ علاوہ ازیں کام کی تکمیل کو پورا کرنے کے لئے آوٹسورسنگ کی ضرورت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔قونصل جنرل حارکنرائڈر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے(این ٹی ڈی سی) کی مجموعی کارکردگی کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹس کو جدید کمپیوٹرزاورریئل ٹائم پاور سسٹم سیمولیٹرجیسی جدیداور نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کردیا ہے۔یو ایس ایڈ انرجی پالیسی پروگرام (ای پی پی)نے ڈیزائن اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹس کواپ گریڈ کرنے کے لئے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئرکیفراہمی کو ممکن بنایا، اور 17 خواتین سمیت 68 ملازمین جن میں مینیجرز، ڈپٹی مینیجر، اور اسسٹنٹ مینیجرز، کو تربیت فراہم کی۔افتتاحی تقریب کے بعد، امریکی قونصل جنرل نے تربیت حاصل کرنے والے شرکا ء میں تربیتی اسناد تقسیم کیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...