پاک تاجک بزنس کونسل کا قیام ملک میں معاشی انقلاب لائیگا، صنعتکار و تاجر رہنما

پاک تاجک بزنس کونسل کا قیام ملک میں معاشی انقلاب لائیگا، صنعتکار و تاجر رہنما

لاہور ( اسد اقبال)ملک کے ممتاز تاجروں اور صنعتکاروں نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین بزنس کو نسل کے قیام کو دونو ں ممالک کی معاشی خوشحالی اور سات شعبوں میں معائدوں کوخو ش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجکستان کے صدر کے تاریخی دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان بے مثال اقتصادی تعاون نہ صرف پاکستان میں تجارت ،سیاحت اور سماجی و اقتصادی سر گرمیوں میں تیزی لائے گا بلکہ یہ خطے کی تاریخ کی سمت طے کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گااورپاکستان میں معاشی انقلاب آنے سے ملک بحرانوں سے باہر نکل آئے گا ۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے پیاف کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پنجاب زون کے وائس چیئر مین حمید اختر چڈھا ، لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ ارشد ، ایگزیکٹو ممبر عدنان بٹ ، دی انجینئر ز پاکستان کے جنرل سیکر ٹری سلیم اللہ سعید،مسلم لیگ ن ٹر یڈرز ونگ کے رہنماء ابو ذرغفاری ،لاہور ٹر یڈرز الائنس کے صدر صفدر بٹ ، قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی اورپنجاب سر مایہ کاری بورڈ کے چیئر مین عبد البا سط نے کیا۔ رہنماؤ ں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین بزنس کو نس کا قیام پاکستان میں معاشی انقلاب برپا کرے گا جس سے نہ صر ف بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا جبکہ دیگر سیکٹرز پر بھی مثبت اثرات مر تب ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان ، چین ، تر کی سمیت دیگر ملکوں کے ساتھ تجارتی اور سر مایہ کاری کے معائدے حکومت وقت کا اہم کارنامہ ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...