پنجاب کے گھریلو صارفین کیلئے سخت سردیوں میں گیس لوڈ شڈنگ کا منصوبہ تیار

پنجاب کے گھریلو صارفین کیلئے سخت سردیوں میں گیس لوڈ شڈنگ کا منصوبہ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب کے گھریلو صارفین سخت سردیوں میں ہر ر وز چھ سے اٹھ گھنٹے تک گیس سے محروم رہیں گے تاہم خیبر پختونخواہ کے صارفین کو گیس کی فراہمی مسلسل جاری رہی گئی ۔ٹیکسٹائل سمیت کھاد اور دیگر انڈسٹریز کو بھی گیس فراہم نہیں کی جائے گی ۔ وزارت پٹرولیم نے سخت سردیوں میں گیس کی لوڈ مینجمنٹ کی حکمت عملی تیار کر لی ۔ لوڈ مینجمنٹ پروگرام پر سردی کی شدت میں اضافہ پر یکم دسمبر سے عمل درآمد کیا جائے گیا اور شارٹ فال میں کمی تک جاری رکھا جائے گا جو یکم مارچ تک متوقع ہے ۔ حکمت عملی کے تحت پنجاب کے گھریلو صارفین کے لئے یومیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک کی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ۔ تاہم ناشتہ ، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے موقع پر لوڈ شیدنگ نہیں کی جائے گی ۔ حکمت عملی کے تحت ٹیکسٹائل ، کھاد فیکٹریوں اور دیگر انڈسٹریز کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی ۔ سی این جی کو بھی گیس فراہم نہیں ہو گی ۔ تاہم خیبر پختونحواہ کے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ۔ دوسری جانب گزشتہ روز بھی مختلف اوقات میں صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں مختلف اوقات میں گیس کا پریشر انتہائی کم رہا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید :

صفحہ آخر -