پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ اور زائد میعاد اشیاع فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ اور زائد میعاد اشیاع فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ...

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیاء، حفظان صحت اور زائدمعیاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈکی ہدایات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گلشن راوی میں واقع سردارحاجی مچھلی فروش کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے،فریزرکی صفائی کی خراب صورت حال،غیر مناسب طریقہ سے خوراک تیار کرنے اور ہاتھ دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ بند روڈ پر واقع مشتاق ہوٹل کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح عمر کالونی میں واقع عثمان بیکری کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،غیر مناسب طریقہ سے خوراک تیار کرنے اور ہاتھ دھونے کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح راوی ٹاؤن کی ٹیم نے بھائی جان سویٹس پروڈکشن یونٹ کوہدایات پر عمل نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال،ٹوٹے ہوئے فرش،سٹوریج کی غیر مناسب صورت حال اور غیر میعاری اشیاء استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ صوفی سویٹس پروڈکشن یونٹ اور وحید ہوٹل کوہدایات پر عمل نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال اور غیر میعاری اشیاء استعمال کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔اعلامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے حسنین نان شاپ کوصفائی کی ناقص صورت حال، ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے، بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں حسنین ہوٹل کو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے، بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے ،فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال،کاؤنٹر نسب نہ کرنے اور ہاتھ دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔جبکہ عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے زرار شہید روڈ پر واقع کاشف گول گپے کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اسی طرح ما شا ء اللہ دہی بھلے اینڈ بریانی کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اور بغیر ڈھکن کے کوڑے دان استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا گیا۔اس کے علاوہ گل بہار ٹاؤن میں واقع رفاقت ملک شاپ کوٹوٹا ہوا فریزر استعمال کرنے اور کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے یحیٰ کالونی میں واقع داتا ہجویری نان شاپ کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ شالیمار لنک روڈ پر واقع شالیمار ہسپتال کی کینٹین کوکھلی نالیوں،فریزرزکی صفائی کی خراب صورت حال اور قیمہ بنانے والی مشین کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔ اس کے علاوہداتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے نورانی نان شاپ،شہباز تکہ پوائنٹ اورذوالفقار ملک شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہرکردیا۔اس کے علاوہ ساندہ روڈ پر واقع فرائی چکس کوغیر مناسب طریقہ سے خوراک کی تیاری کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح یاسر بروسٹ کو کچن میں گندگی کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔

مزید : صفحہ آخر