انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ٹو، سرکاری وکیل کی عدم تعیناتی ، سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر ٹو، سرکاری وکیل کی عدم تعیناتی ، سماعت بغیر ...

راولپنڈی(نیو زرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ٹو میں سرکاری وکیل کی عدم تعیناتی کی وجہ سے کیسوں کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کردی گئی ۔ فاضل عدالت نے ملزمان علی عمران وغیرہ کے خلاف تھانہ للا اور تھانہ پنڈی گھیب کے نیٹو کنٹینر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے بیس نومبر تک ملتوی کردی ،تھانہ سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد کیس میں ملزم سراج خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 18نومبر ،تھانہ حضرو کے اغواء برائے تاوان کیس میں ملزم اشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت 18نومبر ،ملزم اعزاز خلیل کے خلاف تھانہ مورگاہ کے پولیس مزاحمت کیس کی سماعت اکیس نومبر جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملزمان امجد وغیرہ کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی کالعدم تنظیم کے راہنما مفتی اورنگزیب فاروقی کے خلاف مزہبی منافرت کے مقدمے میں سرکاری وکیل کی عدم تعیناتی کے باعث کو ئی کاروائی نہیں ہو سکی عدالت نے سماعت اکیس نومبر تک ملتوی کردی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...