قتل کے ملزم کی ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرانے پر ضمانت منظور

قتل کے ملزم کی ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرانے پر ضمانت منظور

راولپنڈی(نیو زرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت یک لاکھ کے مچلکے پر منظور کر لی ،ملزم سعید اکرم کے خلاف تھانہ وارث خان پولیس نے قتل کا الزام عائد کر کے مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز ملزم کی درخواست ضمانت پر وکلاء کی بحث کمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا اور اس کی ضمانت ایک لاکھ کے مچلکے پر منظور کر لی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر