راولپنڈی، اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ملوث ملزم اور ضامن اشتہاری قرار

راولپنڈی، اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ملوث ملزم اور ضامن اشتہاری قرار

راولپنڈی(نیو زرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج نے اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں ملزم اور ضامن کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے محکمہ مال سے جائیداد کی تفصیلات 24نومبر تک طلب کر لیں ۔فاضل عدالت نے تھانہ بنی کے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں مفرور ملزم محمد خلیل کو اشتہاری قرار دے دیا اور محکمہ مال سے ملزم کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اسی طرح بنی کے ہی دس سالہ بچے کے اغواء کیس میں ضمانت کے بعد مرکزی ملزمہ فاطمہ روپوش ہوگئی جس پر عدالت نے اس کے ضامن اسلم کو طلب کیا تو وہ بھی غائب ہوگیا تاہم عدالت نے ضامن کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور محکمہ مال سے 24نومبر تک جائداد کی تفصیلات طلب کر لی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر