وزیرداخلہ نے جڑوں شہروں میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا

وزیرداخلہ نے جڑوں شہروں میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)وزیرِداخلہ کا گزشتہ روز جڑواں شہروں میں ٹریفک کی طویل بندش کا نوٹس، وزارت داخلہ کی جانب سے ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنے پر راولپنڈی اسلام آباد ٹریفک پولیس سے جواب طلبی ترجمان وزارت کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد میں ٹریفک کی طویل بندش کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ پر اظہارِ ناپسندیدگی کرتے ہوئے اسلام آباداور پنڈی ٹریفک پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ کسی بھی غیر ملکی شخصیات کی آمد عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث نہیں بننی چاہیے اور اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ کی ایس او پی پر مکمل عمل کیا جائے کسی بھی غیر ملکی مہمان کی آمد پر ٹریفک پولیس اور باقی سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے انتظامات کریں کہ راولپنڈی اور اسلام �آباد کے شہریوں کو تکلیف اور اذیت سے بچایا جا سکیکسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک متبادل ٹریفک پلان ہر وقت تیار ہونا چاہیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...