وزیراعظم نوازشریف کی پیرس حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم نوازشریف کی پیرس حملوں کی شدید مذمت
وزیراعظم نوازشریف کی پیرس حملوں کی شدید مذمت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے پیرس میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیرس میں بے گناہ افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیاپاکستان ، فرانس کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔ ہم دہشتگردوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی مکمل حمایت کرینگے۔

یاد رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں فٹبال میچ کے دوران دہشتگردوں کے حملے میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ دہشتگردوں کے حملے کے بعد فرانس کی سرحدیں بند اور پیرس میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

مزید : قومی