پیرس حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی

پیرس حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی
پیرس حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی

  


پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے شہر پیرس میں حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام اور عراق میں برسرِ پیکار شدت پسند تنظیم داعش نے پیرس حملوں کے بعد مارچ میں یورپ کے متعدد شہروں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا ہے ۔ داعش نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ مستقبل میں روم ، لندن اور واشنگٹن پر حملے کیے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں فٹبال میچ کے دوران دہشتگردوں کے حملے میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ دہشتگردوں کے حملے کے بعد فرانس کی سرحدیں بند اور پیرس میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...