اربوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کا الزام، الطاف خانانی امریکا میں گرفتار

اربوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کا الزام، الطاف خانانی امریکا میں گرفتار
اربوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کا الزام، الطاف خانانی امریکا میں گرفتار

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف منی چینجر الطاف خانانی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں امریکا میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے الطاف خانانی کومنی لانڈرنگ میں ملوث قرار دیاتھا جس پر اس کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے گرفتار کرلیا گیا۔امریکا نے کارروائی میں متحدہ عرب امارات حکومت کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔کمپنی نے دنیابھرمیں جرائم پیشہ اوردہشتگردگروپوں کیلئے سالانہ اربوں ڈالرزکی منی لانڈرنگ کی ہے۔

خانانی پر لشکرطیبہ، القاعدہ، طالبان، داو¿دابراہیم اور حزب اللہ کے فنڈزمنتقل کرنے کاالزام ہے۔ کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے درمیان منی لانڈرنگ میں بھی خانانی ایم ایل اوملوث رہی ہے جبکہ چین،کولمبیا اور میکسیکو میں منظم جرائم کرنےوالے گروہ خانانی کلائنٹس میں شامل تھے۔ خانانی ایم ایل او یو اے ای،امریکا اور برطانیہ کے درمیان منی لانڈرنگ کرتی رہی ہے۔ الطاف خانانی کا داؤدابراہیم لشکرطیبہ،جیش محمد،القاعدہ سے بھی تعلق ہے حزب اللہ سے وابستہ افراد خانانی ایم ایل او کے کلائنٹس میں شامل تھے ۔ الطا ف خانانی اورالزرعوانی ایکسچینج نے طالبان کے فنڈزبھی ادھرسے ادھرپہنچائے۔

مزید : بین الاقوامی