ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان وطن واپس پہنچ گئے، شاندار استقبال

ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان وطن واپس پہنچ گئے، شاندار استقبال
ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان وطن واپس پہنچ گئے، شاندار استقبال

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی کرکٹر یونس خان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کے بعد ریٹائرہونے کے بعد کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں مداح موجودتھے جنہوں نے یونس خان کا شاندار استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر یونس خان کے اہلِ خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ ایئرپورٹ سے گھر روانگی کیلئے یونس خان کو قافلے کی شکل میں لے جایا گیا جہاں وہ گاڑی کے سن روف سے نکل کر مداحوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے اور ہاتھ ہلاتے رہے۔ کرکٹ دیوانوں نے یونس خان کے حق میں بینرز اٹھار کھے تھے۔اس موقع پر یونس خان نے میڈیا اور مداحوں کا شکریہ اد ا کیا۔

مزید : کھیل


loading...