نائن الیون کے بعد حالات تبدیل، غیرمعمولی حالات سے نمٹنے کیلئے معمول کے اقدامات ناکافی ہیں: چیف جسٹس پاکستان

نائن الیون کے بعد حالات تبدیل، غیرمعمولی حالات سے نمٹنے کیلئے معمول کے ...
نائن الیون کے بعد حالات تبدیل، غیرمعمولی حالات سے نمٹنے کیلئے معمول کے اقدامات ناکافی ہیں: چیف جسٹس پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد حالات تبدیل ہوچکے ہیں ملک میں کئی دردناک واقعات ہوئے جن میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، غیرمعمولی حالات سے نمٹنے کیلئے معمول کے اقدامات ناکافی ہیں۔
سینٹرل جیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس انورظہیر جمالی کاکہنا تھا کہ ملک اندورنی اور بیرونی دہشت گردی کا شکارہے ۔ وکلا،پولیس اور دیگرافراد دہشتگردی میں محفوظ نہیں رہے جلدازجلدانصاف کی فراہمی ججزکی ذمے داری ہے بہتر ماحول میں جج جلد اور سستا انصاف فراہم کرسکیں گے۔سندھ حکومت ججوں کی رہائش کے بہترین انتظامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ججزکی رہائش سے متعلق حکومت سندھ اقدامات کریگی حکومت سندھ نے فراخدلی سے فنڈز مختص کیے ہیں ایسے اقدامات چاروں صوبوں میں ہونے چاہئیں انسداد دہشتگردی کی 10عدالتوں کاقیام دہشتگردی سے نمٹنے کی ہی ایک کڑی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -