پیرس حملے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ، دفترِ خارجہ

پیرس حملے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ، دفترِ خارجہ
پیرس حملے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ، دفترِ خارجہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پیرس حملے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پیرس میں ہونے والے حملے بہت شدید تھے جس میں ہونے والی ہلاکتوں پر پاکستان کی حکومت اور عوام فرانس کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور دہشتگردی کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دفترِ خارجہ پیرس میں پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہے جیسے ہی کسی پاکستانی کے متعلق کوئی بھی اطلاع ملی تو فوری طور پر میڈیا کو حالات سے آگاہ کردیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...