مون گارڈن کیس کا پاکستان ریلوے سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ سعد رفیق

مون گارڈن کیس کا پاکستان ریلوے سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ سعد رفیق
مون گارڈن کیس کا پاکستان ریلوے سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مون گارڈن کیس کا پاکستان ریلوے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی مقدمے میں ریلوے فریق ہے مکینوں کی بے دخلی کے حق میں نہیں ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مون بلڈر کو پکڑا جائے یازمین بیچنے والے کو ، معاملہ دیکھا جارہا ہے ریلوے انتظامیہ نے ٹیم بھیجی ہے جو ریکارڈ کا جائزہ لے رہی ہے۔ مون گارڈن کی زمین ریلوے اور کے ڈی اے کی ہے 1988 میں ریلوے کو آپریٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی نے زمین لیز پر دی۔ 53 ایکڑ زمین پاکستان ریلوے نے 13 لاکھ روپے لیز پر دی تھی بلڈرز نے غیر قانونی طورپر فلیٹس تعمیر کیے لوگوں سے فراڈ کرنے والے اصل ملزمان کو سزا ملنی چاہیے۔

مزید :

کراچی -