وہ ویب سائٹ جسے لوگ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سمجھتے ہیں لیکن ان کاکوئی تعلق ہی نہیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مبشرلقمان نے انکشاف کیاہے کہ insaf.comکے ایڈریس سے موجود ویب سائٹ کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس سے حاصل ہونیوالی آمدن پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹ میں جاتی ہے جبکہ کارکنان کو یہی تاثردیاجاتاہے کہ یہ ویب سائٹ پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مبشر لقمان نے بتایاکہ اس ویب سائٹ کی مالک رابعہ ضیاءہیں جن پر سنگین الزامات کے بعد لندن سے بڑی مشکل سے نکالاگیاتھا، اُنہوں نے پاکستان آنے کے بعد انصاف ڈاٹ پی کے کی بجائے انصاف ڈاٹ کام ایڈریس سے ویب سائٹ بنالی ، اس ویب سائٹ کا شاید چیئرمین کو پتہ ہی نہیں کیونکہ عمران خان کا آئی ٹی سے کوئی خاص تعلق نہیں ، اُنہیں صرف بی بی ایم اور ٹیکسٹ میسج اورمعاشرہ میں رہنے والے عام انسان کی طرح دیگرضروری چیزوں کا ہی علم ہے۔
مبشرلقمان نے بتایاکہ مذکورہ ویب سائٹ سے ماہانہ پندرہ سے 20لاکھ روپے آمدن ہوتی ہے لیکن پچھلے کئی سالوں سے یہ رقم پی ٹی آئی اکاﺅنٹس میں منتقل نہیں ہوسکی ۔