وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی نتخابات کے امیدواروں کی فہرست اور ووٹرز لسٹیں جاری

وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی نتخابات کے امیدواروں کی فہرست اور ووٹرز لسٹیں ...
وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی نتخابات کے امیدواروں کی فہرست اور ووٹرز لسٹیں جاری

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی نتخابات کے امیدواروں کی فہرست اور ووٹرز لسٹیں جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فہرست بلدیاتی انتخابات سے 16روزقبل ووٹرز فہرستیں تیار کی گئی جاری کی گئی ہیں جو ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاترمیں آویزاں کی گئی ہیں۔ فہرستوں کے مطابق اسلام آبادمیں ووٹرزکی کل تعداد 6 لاکھ 84 ہزار 804 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 847 ہے اور خواتین ووٹرکی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 257 ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کےلئے 255 امیدوار حصہ لے ہیں، یونین کونسل جنرل نشستوں کیلئے1210امیدوار میدان میں ہیں۔ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن 30 نومبر کو ہونگے۔

مزید : اسلام آباد


loading...