نجی ایئر لائن نے سزا یافتہ پائلٹ کو بھرتی کرلیا، عرفان فیض کو نشے میں طیارہ اڑانے پر برطانیہ میں 9 ماہ قید ہوئی تھی
لاہور (ویب ڈیسک) نجی ایئر لائن نے سزا یافتہ پائلٹ کو بھرتی کررکھا ہے۔ پائلٹ عرفان فیض کو نشے میں طیارہ اڑانے پر برطانیہ میں 9 ماہ قید کی سزا ہوئی تھی۔ پائلٹ عرفان فیض کو پی آئی اے نے نوکری سے نکال دیا تھا۔ سزا کے باوجود عرفان فیض کا لائسنس منسوخ نہیں کیا گیا تھا۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق عرفان فیض کے پاس لائسنس ہے، ضابطے کے تحت طیارہ اڑا رہا ہے۔