5 اوباش نوجوانوں کی خانہ بدوش لڑکی سے گاڑی میں اجتماعی زیادتی

5 اوباش نوجوانوں کی خانہ بدوش لڑکی سے گاڑی میں اجتماعی زیادتی
5 اوباش نوجوانوں کی خانہ بدوش لڑکی سے گاڑی میں اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں 5 اوباش نوجوانوں کی خانہ بدوش لڑکی سے گاڑی میں اجتماعی زیادتی کی گئی۔شیخوپورہ شہر کے علاقہ چٹھی کوٹھی روڈ پر بھارت میں چلتی گاڑی میں اجتماعی واقعہ کی طرز پر لڑکی (ص) سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ حالت غیر ہونے پر سڑک کنارے پھینک گئے۔ لڑکی کے ورثاءنے مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانہ سٹی ڈویڑن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔بتایا جاتا ہے سرشام کیری ڈبہ میں سوار 5 ملزمان نے خانہ بدوشوں کی 16 سالہ لڑکی صغرا کو گن پوائنٹ پر اغواءکر کے کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے اور راستہ میں لڑکی کے ساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ علاوہ ازیں فیروزوالا ،جڑانوالہ میں 2بچیوں سے زیادتی کی گئی۔وہاڑی میں 2 خواتین سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ فیروز والا میں لاہور روڈ کی آبادی جھاکے میں نوجوان گل شیر نے محنت کش عبدالقادر کے گھر گھس کر اس کی 10 سالہ بیٹی (م) سے زیادتی کی۔جڑانوالہ میں چک نمبر 53گ ب کے قریب نہر گوگیر ہ برانچ کے کنارے ایک دس سالہ بچی بے ہوشی کی حالت میں ملی پر گہر ی چوٹ ا?ئی تھی اسکو تھانہ صدر پولیس جڑانوالہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ پہنچا دیا ہے جہاں لیڈی ڈاکٹر کے مطابق نامعلوم افراد نے مذکوریہ سے اجتماعی زیادتی کی ہے اور بے ہوشی کی حالت میں نہر لوئر گوگیرہ برانچ کے کنار ے پھینک کر فرار ہو گئے ہیں۔تھانہ گگو کی حدود میں چک نمبر 273/EBکی بلقیس زوجہ محمد طارق کو مبینہ طور پر محمد حسین کھوکھر ،ٹبہ سلطان پور میں اوباش دیور عمران نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی حمیرا بی بی پر سے زیادتی کی

مزید :

جرم و انصاف -