گوشت میں انسانی اعضا شامل کرنے کا شبہ‘ نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال

گوشت میں انسانی اعضا شامل کرنے کا شبہ‘ نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال
گوشت میں انسانی اعضا شامل کرنے کا شبہ‘ نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال

  

گگو منڈی (ویب ڈیسک) قصاب کی دکان سے خریدے گئے گوشت میں انسانی اعضاءہونے کا شبہ ہونے پر شہری کی درخواست پر مقامی میڈیکل آفیسر نے نمونے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ نواحی گاﺅں 233/E.Bکے معراج دین نے اڈا کوارٹر کے قصاب طارق سے گزشتہ روز گوشت خریدا، معراج دین کے مطابق اس نے جب گوشت پکانے کے لیے ابالا تو اس میں بعض انسانی اعضاءکی موجودگی ظاہر ہوئی جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے مقامی میڈیکل آ فیسر سے رابطہ کر کے مذکورہ گوشت کے نمونہ جات تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے۔پولیس کے مطابق لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : جرم و انصاف