ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کی فرار کی کوشش، پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں

ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کی فرار کی کوشش، پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں ...
ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کی فرار کی کوشش، پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ضمانت خارج ہونے پر خطرناک ملزمان نے فرار ہونے کیلئے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں۔ تفصیلات کے مطابق قتل اور ڈکیتی کے 3 ملزمان کو کینٹ کچہری کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں مرچیں پکڑا دیں۔ملزمان کی ضمانت خارج ہوئی تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس مقصد کیلئے پولیس اہلکاروں جن کے نام ندیم اور عمران بتائے گئے ہیں، کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان مرچیں ڈالنے میں تو کامیاب ہو گئے تاہم وہاں موجود دیگر افراد نے ان کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے باقاعدہ تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ ملزمان کو پیشی پر لے جانے سے پہلے ساتھیوں کیساتھ کیوں ملنے دیا گیا؟

مزید : لاہور


loading...