سہراب گوٹھ میں فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 1 زخمی

سہراب گوٹھ میں فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 1 زخمی
سہراب گوٹھ میں فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 1 زخمی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سہراب گوٹھ کے قریب سپر ہائی وے پر پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر نے تصدیق کی ہے کہ دونوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار علی رضا اور جعفر ہیں جو ایک کام سے چوکی سے باہر نکلے تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کو قریبی نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹیں نہیں پہن رکھی تھیں۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 4 دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور کارروائی کے بعد سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ حادثے کی جگہ سے چھ نائن ایم ایم اور تیس بور کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے پولیس اہلکاروں پر حملے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔

مزید : کراچی


loading...