سیاستدان جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کر رہے ہیں، ڈاکٹر قدیرخان

سیاستدان جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کر رہے ہیں، ڈاکٹر قدیرخان
سیاستدان جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کر رہے ہیں، ڈاکٹر قدیرخان

  


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کا کہنا ہے کہ امریکا کے بعد برطانیہ کیساتھ بھارت کا ایٹمی معاہدہ حکومت کی آ نکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے ، ہمارے ملک میں جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کی جا رہی ہے ، امریکا اور برطانیہ کا ہندوستان سے معاہدہ انکے توانائی بحران سے متعلق ہے ، کاش ہم اتنے مضبوط ہوتے کہ دنیا ہم سے تونائی بحران کے خاتمے میں مدد لیتی، جب تک ہماری حکومتوں اور حکمرانوں کے اپنے سیاسی مفادات رہیں گے ہم اسی طرح ہندوستان سے پیچھے رہیں گے۔ اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کے دوران انکی جیب سے پاکستان کیلئے کچھ بھی نہیں نکلا، جبکہ ہمارے وزیر اعظم کی جیب سے پرچیاں نکل رہی تھیں، جب تک ہماری حکومتوں کی سمت درست نہیں ہو گی اور حکمران قومی مفادات پر اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دیتے رہیں گے ، ہم بھارت سے پیچھے ہی رہیں گے ، بھارت کی ترجیحات میں انکی معیشت کو مضبوط کرنا اور انکی جمہوریت ہی ترجیحات ہیں، اس کے برعکس پاکستان میں دیکھا جائے تو ہمارے سیاستدان جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کر رہے ہیں، انکا کام ملک کی فکر کرنے کے بجائے اپنی ذاتی تجوریاں بھرنا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمے کیلئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں، نجانے کب اس کے ثمرات سامنے آ ئینگے ؟ جب تک ہم دنیا میں اپنا وقار قائم نہیں کرینگے ، آ گے نہیں بڑھ سکیں گے۔

مزید : لاہور


loading...