میڈیا مجھے بدنام کرتا رہا اور کسی نے میرا دفاع نہیں کیا : ریحام خان

میڈیا مجھے بدنام کرتا رہا اور کسی نے میرا دفاع نہیں کیا : ریحام خان
میڈیا مجھے بدنام کرتا رہا اور کسی نے میرا دفاع نہیں کیا : ریحام خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میڈیا مجھے بدنام کرتا رہا اور کسی نے میرا دفاع نہیں کیا پاکستان واپس آکر اپنا کام دوبارہ شروع کروں گی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ میں انگلینڈ میں صرف ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے آئی میرا پاکستان چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے واپس پاکستان جا کر اپنا کام دوبارہ شروع کروں گی۔ ہمیں جھوٹوں کی شناخت کرنی چاہیے اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق لوگوں کی رائے تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ایک سال سے زائد عرصہ میڈیا مجھے بدنام کرتارہا اورہر کوئی خاموشی سے دیکھتا رہا کسی نے میرا دفاع نہیں کیا مجھے درگزر کرنے کا کہا گیا۔ پیرس میں ہونے والے حملوں پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔

مزید :

قومی -