چین نے گوادر میں فری تجارتی زون کا انتظام سنبھال لیا

چین نے گوادر میں فری تجارتی زون کا انتظام سنبھال لیا
چین نے گوادر میں فری تجارتی زون کا انتظام سنبھال لیا

  


بیجنگ (آئی این پی) چین نے باضابطہ طور پر گوادر میں فری تجارتی زون کا انتظام سنبھال لیا، چینی کمپنی آ ئندہ 43 سال کیلئے زون کے کنٹرول کی ذ مہ دار ہو گی۔ چینی کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہو نگ لی کی طرف سے بیان میں کہا گیا کہ چین تجا رتی زون میں ہونیوالی تمام نقل وحمل کا ذمہ دار ہوگا،دونوں ممالک گوادر بندرگاہ کی تعمیر و تر قی سے مشترکہ طور پر فوائد سے مستفید ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے بندرگاہ کا انتظام سنبھالنا دونوں ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی معاہدوں کے تحت لازوال دوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...