بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی ’عمران خان‘ کی تعریف پر مجبور ہوگئے

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی ’عمران خان‘ کی تعریف پر مجبور ہوگئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی ’عمران خان‘ کی تعریف پر مجبور ہوگئے

  


لندن (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبار ات میں جگہ بنانے کے بعد برطانیہ پہنچ کر بھارتی وزیراعظم نریندرامودی بھی درجنوں موبائل ایپس بنانیوالے ٹیچر عمران خان کی تعریف پر مجبورہوگئے اور کہاکہ یہ بھارت کا اصل چہرہ ہے اور وہ ایسی شخصیات کو داد دیتے ہیں ۔

لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے مودی کاکہناتھاکہ راجھستان کے علاقے الور کے عمران خان نے طلباءکے فائدہ کیلئے موبائل ایپس متعارف کرائیں ، انڈیا اخبارات کی سرخیوں اور ان چیزوں سے بڑھ کر ہے جو آپ ٹی وی پر دیکھتے ہیں ۔ عمران خان نے 50موبائل ایپس بنائیں اور وہ ایپس مفت میں طلباءکے نام کردیں ،میرا بھارت الور کے عمران خان میں ہے۔ ویمبلے میں بھارتی کمیونٹی کے تقریباساٹھ ہزار لوگ اکھٹے ہوئے جن سے مودی نے خطاب کیا، اس تقریب میں روایتی کلچرل شو، ناچ گانا بھی تھا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق 37سالہ عمران خان نے اپنی ویب سائٹ پر لکھاکہ وہ ایک ویب ڈویلپر اور ایک سرکاری سکول میں سنسکرت کا استاد ہے، اُنہیں تخلیقی ، نئے آئیڈیاز ، چیلنجز قبول کرناپسند ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...