دہشت گردوں سے جھڑپ میں اہلکار شہید

دہشت گردوں سے جھڑپ میں اہلکار شہید
دہشت گردوں سے جھڑپ میں اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران لانس نائیک پرویز خان نے جام شہادت نوش کیا جبکہ مزید معلومات نہ مل سکیں۔ ادھر فرنٹیئر کور بلوچستان نے چمن میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتار اور بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد ہونیوالے اسلحے میں 2 راکٹ لانچر، 29 رائونڈ آر پی جی سیون ،31فیوز آر پی جی سیون، 3 ایل ایم جی بمع میگزین اور2589 راو¿نڈ، 2 ایس ایم جیز بمع 3 میگزین اور 999 رائونڈ، 1 کلاشنکوف بمع میگزین اور 15 رائونڈ، 2 جی تھری و میگزین، 1 عدد 14.5 ایم ایم اینٹی ائر کرافٹ گن بمع 3 عدد ایمونیشن اور1 ٹیلی اسکوپ گن شامل ہے۔

مزید :

پشاور -