ڈاکوؤ ں نے پوری بستی کا صفایا کردیا، 10 لاکھ روپے اور 54 تولے سونا لوٹ کر فرار

ڈاکوؤ ں نے پوری بستی کا صفایا کردیا، 10 لاکھ روپے اور 54 تولے سونا لوٹ کر فرار
ڈاکوؤ ں نے پوری بستی کا صفایا کردیا، 10 لاکھ روپے اور 54 تولے سونا لوٹ کر فرار

  


شجاع آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکوؤ ں نے بستی کے تمام گھروں کا صفایا کرکے 10 لاکھ روپے نقدی اور 54 تولے سونا لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق چاہ باڑی والا کی بستی ماڑی میں 15 ڈاکوؤں نے ہلہ بول دیا اور ایک بچی کوجان سے مارنے کی دھمکی دے کر باشندگان کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور تمام گھروں میں لوٹ مار مچادی۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو 10 لاکھ روپے نقدی اور 54 تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کرنا شروع کردیے اور علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤ ں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان


loading...