مودی کے حلقے میں روسی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا

مودی کے حلقے میں روسی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا
مودی کے حلقے میں روسی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا

  

بنارس (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے بنارس (ورانسی) میں روسی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ 23 سالہ سیاح دریا یور یوا چار ماہ قبل بھارت آئی تھی، اس نے بنارس میں کرائے پر مکان لیا، مالک مکان کے بیٹے نے گزشتہ روز سوتے میں یوریوا پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی، اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو مالک مکان کے بیٹے نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

مزید : بین الاقوامی