ایک کسان کا بیٹا ہوں ، سخت محنت سے یہاں تک پہنچا ہوں :نواز الدین صدیقی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ” بجرنگی بھائی جان“ فلم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ میں ایک کسان کا بیٹا ہوں ، سخت محنت سے یہاں تک پہنچا ہوں ۔ ایک ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ بخوبی جانتا ہوں کہ کسانوں کو کیا کیا مشکلات درپیش ہیں یہی وجہ ہے خود بھی کسانوں کی بھرپور سپورٹ کرتا ہوں اور آپ سے بھی درخواست ہے کہ کسانوں کے لئے آگے آئیں ۔ ایک اور ٹوئیٹ میں نواز الدین نے کہا کہ کسانوں کو نہ صرف بُرے موسم اور بُری روایات سے نمٹنا پڑتا ہے بلکہ بُرے حکمرانوں کا بھی سامنا ہوتا ہے تاہم ایک ساتھ مل کر ان مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں ۔