بلاول بھٹو زرداری کی پیرس میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیرس میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہے ۔