پاکستان کا پانچویں سی سی ڈبلیو کانفرنس کا صدر منتخب کرلیا گیا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کو پانچویں سی سی ڈبلیو کانفرنس کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کیلئے پاکستان کی مستقل نمائندہ سفیر تہمینہ جنجوعہ کو جمعہ کے روز کنونشن برائے مخصوص روایتی اسلحہ کی پانچویں ریویو کانفرنس کا صدر منتخب کرلیا گیا۔