چوہنگ بس اڈا سے مشکوک شخص گرفتار، 300 سے زائد سمیں برآمد
لاہور (ویب ڈیسک) چوہنگ پولیس نے بس سٹینڈ سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ چوہنگ پولیس نے بس سٹینڈ پر مشتبہ شخص ریاض کو گرفتار کرکے اس سے 3 سو سے زائد غیر قانونی سمیں برآمد کرلی ہیں۔ ملزم مانگا منڈی کا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔