اوکاڑہ، میانوالی اور جامشورو میں ٹریفک حادثے، 11 جاں بحق

اوکاڑہ، میانوالی اور جامشورو میں ٹریفک حادثے، 11 جاں بحق
اوکاڑہ، میانوالی اور جامشورو میں ٹریفک حادثے، 11 جاں بحق

  

میانوالی ، اوکاڑہ(ویب ڈیسک) میانوالی، اوکاڑہ، جامشورو میں ٹریفک کے حادثات میں ماں بیٹے سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی ملتان روڈ پر ہیڈ پکہ کے قریب مانسہرہ جانیوالی مسافر بس تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ مٰں سبحان، ارم خٹک اور حاکم دار جاں بحق ہوگئے۔ تبسم (کشمیر)، عبداللہ (کوئٹہ)، وقار (کشمیر)، رحمت اللہ (ہری پور)، فوزیہ (ہری پور)، سلیمان (کوئٹہ)، اکر شاہ، محمد اسلم، پروین اور اسد اللہ شدید زخمی ہوگئے۔ معمولی زخمیوں میں فضل محمد، غلام سرور، فیض حسین، انور بیگم، ثمینہ بی بی زوجہ تجمل حسن، نجم الحسن، فاطمہ زوجہ آغا حسین، نور بیگم زوجہ گل جان کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا۔ سات زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ان کو راولپنڈی اسلام آباد ریفر کردیا گیا ہے۔ جامشورو میں ماجھند کے قریب انڈس ہائی وے پر موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون سندھو اور مرد نوید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ اوکاڑہ فیصل آباد روڈ گوگیرہ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان بھابھی اور بھتیجے سمیت جاں بحق ہوگیا۔

مزید : جرم و انصاف