25 دسمبر کو اپنی سیاسی جماعت اور منشور کا اعلان کروں گا: افتخار چوہدری
چکوال (اے پی پی) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت کا اعلان 25 دسمبر کو کریں گے اور اپنے سیاسی منشور کا بھی اعلان کریں گے وہ ڈسٹرکٹ بار چکوال کے نوجوان وکیلوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے شاہ جہان خالد میانی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ اشفاق احمد ایڈووکیٹ اور چوہدری علی رضا ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملک شاہ جہان خالد نے سابق چیف جسٹس کو چکوال آنے کی دعوت دی۔ ایک گھنٹہ تک جاری اس ملاقات میں سابق چیف جسٹس نے ملکی حالات پر کھل کر اظہار کیا اور کہا کہ موجود نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے اور عام آدمی کو انصافی کی فاہمی میری جماعت کا بنیادی منشور ہے۔