اداکارہ کترینہ کیف کی شہرت کونظر لگ گئی، کیرئیر تنزلی کا شکار

اداکارہ کترینہ کیف کی شہرت کونظر لگ گئی، کیرئیر تنزلی کا شکار
اداکارہ کترینہ کیف کی شہرت کونظر لگ گئی، کیرئیر تنزلی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف کی شہرت کو نظر لگ گئی ہے اور فلموں کے بعد مختلف اشتہارات میں بھی دیگر اداکاراﺅں نے ان کی جگہ لے لی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ”بول“ سے کیا اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں مقام بنایا جبکہ فلم نگری میں کامیابی کے بعد ان کیلئے فلموں اور اشتہارات کا ڈھیر لگ گیا تھا تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ کا کیرئیرتنزلی کا شکار ہے ، متعدد فلموں سے نکالے جانے کے بعد، اب انہیں مختلف برانڈڈ کے اشتہارات سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -