سونم ، سلمان کے بعد شاہ رخ کی ہیروئین بننے کیلئے بیتاب

سونم ، سلمان کے بعد شاہ رخ کی ہیروئین بننے کیلئے بیتاب
سونم ، سلمان کے بعد شاہ رخ کی ہیروئین بننے کیلئے بیتاب

  

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ سٹار سونم کپور اپنی صاف گوئی کی عاد ت کی بنا پر فلم انڈسٹری میں خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ اداکارہ کی طرف سے حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران بتایا گیا کہ سلمان خان کے ساتھ ”پریم رتن دھن پایو “ میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ ہر سال انکار کوئی ایک گانا ایسا ضرور ہو تا ہے جو شائقین کے ذہنوں میں طویل مدت تک محفوظ رہتا ہے اس سال کا بہترین گانا ”پریم رتن دھن پایو “ ان میں سے ایک ہے۔ سونم کپور سے جب بالی ووڈ خانز کے متعلق پوچھا گیا تو اداکارہ کا کہناتھا کہ سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کی ہیروئین بننا میرا خواب ہے علاوہ ازیں سونم کپور کا کہناتھا کہ وہ عامر خان کےساتھ ادکاری کے مقابلے میں ان کی ڈائریکشن میں کام کرنے کوترجیح دیں گی۔

مزید : تفریح