سانحہ صفورا کا سہولت کار 15 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے، اسلحہ فراہم کرنے والے ڈیلر کو گرفتار کرنے کا حکم

سانحہ صفورا کا سہولت کار 15 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے، اسلحہ فراہم کرنے ...
سانحہ صفورا کا سہولت کار 15 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے، اسلحہ فراہم کرنے والے ڈیلر کو گرفتار کرنے کا حکم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے سانحہ صفورہ کے سہولت کار شیبا احمد کو 15 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا اوراسلحہ ڈیلرزاہد موتی والا کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  شیبا احمد کو 15 دن کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم سے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا تربیت یافتہ ہے اور ملزم نے سانحہ صفورا میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔علاوہ ازیں زاہد موتی والا پر سمگل شدہ اسلحہ فروخت کرنے کا الزام ہے، پولیس کے مطابق سانحہ صفورا میں سمگل شدہ اسلحہ استعمال ہواتھا جو ملزم زاہد موتی والا نے سانحہ صفورا کے ملزمان کو فراہم کیا تھا۔یاد رہے کہ سانحہ صفورہ گوٹھ میں دہشتگردوں نے اسماعیلی برادری کی ایک بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید : کراچی