دولت مشترکہ کا یوتھ ورکرز ایوارڈ پاکستانی نوجوان نے جیت لیا

دولت مشترکہ کا یوتھ ورکرز ایوارڈ پاکستانی نوجوان نے جیت لیا
دولت مشترکہ کا یوتھ ورکرز ایوارڈ پاکستانی نوجوان نے جیت لیا

  

لند ن (ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان شہزاد خان نے دولت مشترکہ کا یوتھ ورکرز ایوارڈ جیت لیا ہے ۔ شہزاد خان نے پاکستان کی طرف سے دولت مشترکہ بھر میں نوجوان کے لیے شاندار کام کرے اعتراف میں کامن ویلتھ یوتھ ورکرز ایوارڈ 2015 ءحاصل کیا ہے ۔ لندن سیکرٹریٹ میں پچھلے ہفتے بین الاقوامی یوتھ ویک کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں پاکستانی نوجوان پر ان کے پائیدار اثروسوخ کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ایشیا سے کامن ویلتھ یوتھ ورکرز ایوارڈ کا فاتح قرار دیا گیا۔ کامن ویلتھ ورکرز ایوارڈ دولت مشترکہ کے سالانہ یوتھ ویک کی تقریبات کا حصہ ہے جو لندن میں 2 سے 8 نومبر تک جاری رہیں۔

مزید : بین الاقوامی