سندھ میں پولنگ سٹیشن تبدیلی کی شکایات، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے الزامات کی تردید کر دی

سندھ میں پولنگ سٹیشن تبدیلی کی شکایات، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے الزامات کی ...
سندھ میں پولنگ سٹیشن تبدیلی کی شکایات، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے الزامات کی تردید کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ سندھ میں پولنگ سٹیشنز کی تبدیلی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں تاہم سانگھڑ اور بدین کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے الزامات کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ، چیف سیکرٹری اور صوبائی وزیر داخلہ سمیت بدین، سانگھڑ، عمر کوٹ، تھرپارکر اور نوشہرو فیروز کے ریٹرننگ افسران شریک ہوئے۔
سردار رضا خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں پولنگ سٹیشنز کی تبدیلی کی شکایات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ تمام وفاقی و صوبائی ادارے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے معاونت کے پابند ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے کہا کہ آپ کے خلاف پولنگ سکیم تبدیل کرنے اور جانبداری کے الزامات ہیں جس پر بدین اور سانگھڑ کے ڈی آر اوز نے الزامات کی تردید کر دی اور کہا کہ انہوں نے پولنگ سکیم تبدیل کی ہے اور نہ ہی جانبدار ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -