اعتزاز احسن الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل بن گئے

اعتزاز احسن الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل بن گئے
اعتزاز احسن الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل بن گئے

  


اسلام آباد(آن لائن) سینٹ میں پیپلز پارٹی کے قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل بن گئے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایبٹ آباد سے 21 منحریک کونسلر ز کے خلاف پارٹی امیدوار کے خلاف ووٹ دینے کے کیس میں اعتزاز احسن تحریک انصاف کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کے وکیل اعتزاز احسن کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ایبٹ آباد کے ان 21 کونسلرز نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر انہیں نااہل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے تمام فریقین سے تحریری بیان اور بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : اسلام آباد


loading...