پیرس دھماکے،اکشے کمار ،پریانیکا چوپڑا ، انوشکا شرما اور بالی ووڈ کی دیگر شخصیات صدمے سے دوچار

پیرس دھماکے،اکشے کمار ،پریانیکا چوپڑا ، انوشکا شرما اور بالی ووڈ کی دیگر ...
پیرس دھماکے،اکشے کمار ،پریانیکا چوپڑا ، انوشکا شرما اور بالی ووڈ کی دیگر شخصیات صدمے سے دوچار

  

ممبئی(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی ووڈ سے وابستہ بیشتر شخصیات پیرس دھماکوں پر صدمے سے دوچار ہو گئیں ۔ مارشل آرٹ سپر سٹار اکشے کمار ، اداکارہ پریانیکا چوپڑا ، انوشکا شرما ، ورودن دھون سمیت متعدد شو بز شخصیات نے افسوسناک واقعہ پر متاثر ہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔ پریانیکا چوپڑا نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ پیرس میں ہونے والے واقعے نے ہلا کر رکھ دیا ہے ، دنیا آخر کہاں جا رہی ہے ۔ آخر پُرتشدد واقعات کا کیا مقصد ہے ۔ اکشے کمار نے ٹوئیٹ کی کہ پیرس حملے کی خبر سن کر صدمے سے دوچار ہوں ، میری تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں ۔ انوشکا نے پیغام دیا کہ پیرس میں دہشتگرد حملوں کی ہولناک خبر پر ابھی تک یقین نہیں آ رہا۔ورون دھون نے ٹوئیٹ کی دھماکوں کا سنا تو جیسے زمین ہی پھٹ گئی ہو ۔

علاوہ ازیں پریتی زنٹا اور معروف شاعر جاوید اختر کی طرف سے بھی پیرس میں ہونے والے حالیہ قتل عام کی شدید مذمت کی کی گئی۔بولی ووڈ کی دیگر شخصیات نرگس فخری، روینا ٹینڈن ، ایلی ایورام، امیشا پٹیل ، ویوک اوبرائے، شروتی سیتھ، نمرت کور ، ویر داس، ہریتک روشن ، مہیش بھٹ اور منوج باجپئی اور دیگر کئی اہم شخصیات نے حادثے کی شدید مذمت کی ۔واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خوفناک دہشتگرد حملے میں 170سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

مزید : تفریح