بھارت میں کھیلنے کی دعوت ملے تو مسترد کردی جائے:نجم سیٹھی

بھارت میں کھیلنے کی دعوت ملے تو مسترد کردی جائے:نجم سیٹھی
بھارت میں کھیلنے کی دعوت ملے تو مسترد کردی جائے:نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ اگر بھائی کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کے ملک میں جاکر کھیلنے کی کوئی تجویز آئے تو پی سی بی کو اسے صاف مسترد کر دینا چاہیے، بھارت 2012 ءمیں بھی ایسا کر چکا ہے اور ہمیں دورے کی مد میں ایک دھیلا بھی نہیں ملا، چڑیا کو بھیجا ہوا ہے عمر اکمل کے بارے میں ایک دو روز میں سب کچھ سامنے آجائے گا ، اگر انکوائری رپورٹ میں کچھ نہ آیا تو وہ کلیئرہوں گے۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میرے دور میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چھ سیریز کا معاہدہ کیا تھا جس میں سے دو بھارت جبکہ چار ہماری ہوم سیریز تھیں اس کی وجہ یہ تھی بھارتی بورڈ نے پہلے بھی دو دفعہ وعدہ کیا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔ معاہدے میں واضح طورپر لکھا ہے کہ ہماری ہوم سیریز دبئی یا دوسری جگہ پر کرانے کا منوایا تھا کیونکہ ہمارے خیال میں یہاں حالات ٹھیک ہو جائیں گے، اب بھارت کو معاہدے کے تحت دبئی میں کھیلنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم سنتے آرہے ہیں کہ بھارت میں کھیل لیا جائے لیکن یادہونا چاہیے کہ 2012 ءمیں بھی بھارت نے کہا تھاکہ ہم نہیں آسکتے اور آپ آجائیں اور ہم وہاں چلے گئے لیکن ہمیں اس دورے کے تناظر میں ایک دھیلا نہیں ملا۔ میری ذاتی رائے ہے کہ اب اگر بھارت کی طرف سے ایسی کوئی تجویز آتی ہے تو پی سی بی کے گورننگ بورڈ کو اس تجویز کو صاف مسترد کر دینا چاہیے اور بھارت سے کہا جانے کہ دبئی میں کھیلے ۔ لیکن اس پر گورننگ بورڈ نے حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ تجویز آتی ہے یا اس میںکیا ہوتا ہے۔ اب بھارت سے کہا جائے کہ بہت ہو گیا ہے اسے اپنے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔

انہوں نے عمر اکمل کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا ہے کہ عمر اکمل کو خط لکھا ہے کہ وہ بتائیں اصل کہانی کیا ہے اور ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ادھر ادھر سے پتہ کرنے کی کوشش کی گئی تو دیوار کھڑی کر دینگے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ۔ اگر کچھ نہیں ہوا تو اگلے ایک دو روز میں پتہ چل جائے گا۔ اگر عمر اکمل کیخلافت انکوائری میں کچھ نہ آیا تو وہ کلیئر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی چڑیا گھر بھیجی ہوئی ہے کہ پتہ کرے عمر اکمل کی اصل کہانی کیاہے اورا بھی تک چڑیا واپس نہیں آئی۔

مزید :

کھیل -