زرعی ترقیاتی بینک میں پانچ سال کے دوران 14 کروڑ 21 لاکھ رپے غبن کا انکشاف

زرعی ترقیاتی بینک میں پانچ سال کے دوران 14 کروڑ 21 لاکھ رپے غبن کا انکشاف
زرعی ترقیاتی بینک میں پانچ سال کے دوران 14 کروڑ 21 لاکھ رپے غبن کا انکشاف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زرعی ترقیاتی بینک میں پانچ سال کے دوران 14 کروڑ 21 لاکھ روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے ۔ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق 7 کیسز تیار کر لئے گئے۔ دستاویزات کے مطابق سال 2010-11 میں قرض کیلئے جعلی دستاویزات رکھی گئیں جن کے باعث دو کروڑ 76 لاکھ روپے کا قرض وصول نہ ہوا۔

سال 2010-11 میں قرض کی فائلیں چوری ہونے سے 2 کروڑ 47 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ سال 2012-13 میں قرضی کی واپسی نہ ہونے سے 51 لاکھ روپے نقصان ہوا ۔ اسی طرح 2013-14 میں بھی قرض کی واپسی نہ ہونے سے 51 لاکھ روپے نقصان ہوا جبکہ 2014-15 میں موبائل کریڈٹ افسران کی وجہ سے 31 لاکھ روپے نقصان ہوا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...