بھارت کیساتھ میچ کھیلنے کی خواہش ہے: مصباح الحق

بھارت کیساتھ میچ کھیلنے کی خواہش ہے: مصباح الحق
بھارت کیساتھ میچ کھیلنے کی خواہش ہے: مصباح الحق

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے خواہشمند ہیں جبکہ انگلینڈ کو بھی اس کی سرزمین پر شکست دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے نئے آنے والے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم تیسرے میچ میں کم بیک کرے گی۔

مزید : کھیل


loading...