جاپان میں 7 شدت کا زلزلہ، ایک فٹ بلند سونامی کی لہریں پیدا ہوگئیں

جاپان میں 7 شدت کا زلزلہ، ایک فٹ بلند سونامی کی لہریں پیدا ہوگئیں
جاپان میں 7 شدت کا زلزلہ، ایک فٹ بلند سونامی کی لہریں پیدا ہوگئیں

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں 7.0 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے ایک فٹ بلند سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو( Kyushu) کے ساحل پر علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ سے ایک فٹ تک سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں تاہم ساحلی علاقوں سمیت کہیں نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی اور زلزلہ کا مرکز سمندر میں 10کلو میٹر گہرائی میں تھا، زلزلے کے بعد کسی نقصان کاجائزہ لینے کے لئے سینڈائی  ( Sendai)  نامی جوہری پلانٹ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ جاپان میں 2011 میں آنے والے 9 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی آگیا تھا جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے تھے جبکہ جوہری بجلی گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

مزید : بین الاقوامی