بلدیہ ٹاﺅن میں ڈمپر کی ٹکر سے ماں، باپ اور بیٹا جاں بحق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیہ ٹاﺅن میں ڈمپر کی ٹکر سے ماں، باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی ماں، باپ اور بیٹا موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ ڈمپر نے انہیں کچل دیا۔ تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسے گرفتار کرنے کیلئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی عمر 8 سال تھی۔