فاٹا کےلئے ایک ارب روپے کے بلاسود قرضوں کے لئے 50کروڑ کی پہلی قسط جاری
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)فاٹا کے لئے ایک ارب روپے کے بلاسود قرضوں کے لئے 50کروڑ کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے فاٹا میں یونیورسٹی کے قیام پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ۔ اس موقع پر گورنر کے پی کے نے کہا کہ عوام کو جدید دور میں سہولیات سے محروم نہیں رکھا جا سکتا،غربت اور پسماندگی قبائل کا مستقبل نہیں۔