جائیداد تنازعہ پر باپ نے اپنے ہی بیٹے کو آگ لگا دی ،جسم کا 80فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا ،حالت تشویشناک

جائیداد تنازعہ پر باپ نے اپنے ہی بیٹے کو آگ لگا دی ،جسم کا 80فیصد سے زائد حصہ ...
جائیداد تنازعہ پر باپ نے اپنے ہی بیٹے کو آگ لگا دی ،جسم کا 80فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا ،حالت تشویشناک

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک )جائیداد کے تنازعہ پر باپ نے اپنے ہی بیٹے کو آگ لگا دی ۔ تفصیلات کے مطابق باپ بیٹوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چلا آ رہا تھاگذشتہ روز تنازعہ شدت اختیار کر گیا جس پر باپ نے اپنے تین بیٹوں کے ہمراہ اپنے چوتھے بیٹے جس کی عمر 32سال بتائی جا رہی ہے کو آگ لگا دی ۔ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے جسم کا 80فیصد سے زائد حصہ بُری طرح جھلس گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید : گوجرانوالہ /اہم خبریں